فیلڈ مارشل سید عاصم منیر احمد شاہ نے 1986ء میں اپنی عسکری زندگی کا باقاعدہ آغاز آفیسرز ٹریننگ سکول OTS منگلا سے کیا۔ اپنی عسکری تربیت کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا تمغہ ہے جو نہ صرف اعلیٰ کارکردگی کی علامت سمجھا جاتا ہے، بلکہ پاکستانی عسکری قیادت کے ممکنہ و بہترین قائدین کی جھلک بھی دیتا ہے۔ اس عسکری اعزاز سے شروع ہونے والی زندگی پاکستان کے سب سے بڑے فورسٹار جنرل پھر پاکستانی تاریخ کے دوسرے بڑے فائیو سٹار فیلڈ مارشل اور اب فیلڈ مارشل ہونے کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کا اعزاز حاصل ہونا عام بات نہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ تمام اعزازات پانے والے وہ پہلے فوجی افسر ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ کی ذات پاک نے اَن گنت عزتوں سے نوازا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب کی شخصیت، محنت، لگن اور ریاست ِ پاکستان سے حقیقی عشق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
20 مئی 2025ء پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک یاد گار دن بن گیا ہے کیونکہ اُس دن چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزازی عہدے پر ترقی سے نوازا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جو پاکستان کی عسکری تاریخ میں اِس سے قبل صرف ایک بار 1959ء میں جنرل ایوب خان کو عطا کیا گیا تھا۔س اعلیٰ اعزاز کے پیچھے کوئی رسمی فیصلہ نہیں،بلکہ میرے خیال میں ایک مکمل قومی اعتراف پوشیدہ ہے۔ اعتراف ایک ایسی عسکری شخصیت کا اور ایک ایسی بہترین قیادت کا جو ایک عسکری بصیرت،قومی وفاداری اور بہترین حکمت ِ عملی میں اپنی مثال آپ ثابت ہوئی۔
فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر احمد شاہ کی عسکری زندگی بے شمار اہم عہدوں پر محیط رہی ہے۔ میرے خیال میں دنیا داری اور سیاست ایک طرف رکھ کے ہمیں اس بات کو بھی بخوبی مد ِ نظر رکھنا چاہئے کہ بذریعہ قرآنِ مجید فرقانِ حمید بحکم ِ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذاتِ پاک کی مرضی کے سوا ریت کا ایک ذرہ بھی اپنی مرضی سے ہل نہیں سکتا۔ لہٰذا ہمیں اپنے اندر کے حسد اور جیلسی کو پس ِ پشت رکھ کر حافظ سید عاصم منیر کی ترقی اور عزت کو قبول کرنا چاہئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی جیسی بہترین انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں وہ کور کمانڈر گوجرنوالہ اور جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جیسے اہم عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ حافظ سید عاصم منیر نہ صرف حافظ ِ قرآن بلکہ سچے عاشق ِ رسولؐ ہونے کے ساتھ ساتھ سچے اور پکے محب وطن بھی ہیں۔ میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات پاک فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر احمد شاہ پر مہربان ہے۔ سال 2022ء، نومبر کے مہینے میں وہ افواجِ پاکستان کے سپہ سالار بنے جبکہ تب سے لے کر اب تک ان کی قیادت میں ِ پاکستان نے کئی محاذوں پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں سال 2024ء میں دہشت گردی کے خلاف 775، 59 انٹیلی جنس بیسڈ آپرشن کئے گئے۔ان آپریشنز میں نہ صرف اَن گنت دہشت گرد مارے گئے بلکہ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق150کے قریب انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی ہیں کہ ریاست ِ پاکستان افواجِ پاکستان کی سربراہی اور سرپرستی میں ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ پاکستان کی عسکری قیادت موثر اور مخلص ہاتھوں میں ہے۔ حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص جیسے جنگی محاذ و آپریشنز دنیا کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جا چکے ہیں۔ ان آپریشنز میں دشمن ملک بھارت کو نہ صرف کاری ضربیں لگائی گئیں بلکہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کو ننگا کیا گیا کہ بھارت ایک بزدل ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد ملک بھی ہے۔
اگر ہم تھوڑا غور کریں اور سمجھنے کی کوشش کریں تو موجودہ سپہ سالار افواجِ پاکستان فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت صرف بارود اور بندوق تک محدود نہیں ہے انہوں نے اپنی بہترین حکمت ِ عملی اور عسکری قیادت کو قومی سلامتی کا لازمی جزو بنا کر دکھایا ہے، جس کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے جبکہ امریکہ کے وائٹ ہاؤس اور اقوامِ متحدہ میں بھی پاکستان کے سپہ سالار کو خراجِ تحسین و خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو کہ ریاست ِ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے اور میرے خیال میں یہ ایک ایسا قدم ہے جو ریاست ِ پاکستان کے مستقبل کے لئے سنگ ِ بنیاد کی حیثیت ثابت ہو گا۔ بین الاقوامی سطح پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریاست ِ پاکستان کے وقار اور عزت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے جو کہ ہمارے لئے بطورِ پاکستانی قوم فخر کی بات ہونی چاہئے۔ دنیا کی سپر پاورز کا فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی شخصیت اور عسکری قیادت کا خیر مقدم کرنا پاکستانی قوم کے لئے فخرِ عظیم کی بات ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ اعزاز صرف ایک فردِ واحد کا نہیں،بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے اور اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ریاست ِ پاکستان نے عسکری، سفارتی اور اقتصادی محاذوں پر نہ صرف بقاء بلکہ ترقی کی راہوں پر قدم رکھا ہے۔
میں پاکستان کا ایک عام شہری ہوتے ہوئے حافظ سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری کو ایک روشن مستقبل کی نوید دیکھ رہا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں نہ صرف دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا بلکہ پوری دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ثابت ہو گا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد۔
٭٭٭٭٭
(0)تبصرے